جہاد کے تصور کو مسخ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے :طاہر اشرفی

جہاد کے تصور کو مسخ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے :طاہر اشرفی

پاکستان اہلِ فلسطین کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کریگا :خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں نرمی ختم اور سختی بڑھتی جا رہی ہے ، جس کی وجہ سے اصل مقاصد پسِ پشت چلے گئے ہیں۔ جامعہ مسجد نمرہ جوہر ٹاؤن میں نظامِ خلافتِ راشدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان کا بنیادی مقصد ایک عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام تھا۔ بعض عناصر اصل مقصد کو بھول کر تنقید میں مصروف ہیں، حالانکہ مکالمہ اور برداشت ہی مسائل کا حل ہے ۔ مسلکی اختلاف کو جنگ میں بدلنے کی کوششیں ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ملک کے سپہ سالار کے مطابق اللہ تعالیٰ کی نصرت سے پاکستان کو مئی میں فتح نصیب ہوئی اور دنیا اس کامیابی پر تحقیق کر رہی ہے ۔ پاکستانی فوج کبھی بھی فلسطینی عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی اور دفاعِ حرمین کا اعزاز صرف پاکستان کو حاصل ہے ۔سپہ سالار نے بھارت میں ہندو عبادت گاہوں پر حملوں سے انکار کیا ہے ، جبکہ محراب و منبر سے وابستہ افراد نظریۂ پاکستان کے محافظ ہیں۔ فوج میں ہمارے اپنے بیٹے شامل ہیں اور دفاعِ پاکستان پر کوئی اختلاف نہیں۔ جہاد کے تصور کو مسخ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں