عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح :عمر عباس

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح :عمر عباس

آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت میونسپل سروسز، بیوٹیفکیشن اور صفائی امور پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی، اجلاس میں شہروں کی بیوٹیفکیشن، پارکس کی اپ گریڈیشن اور وال چاکنگ کے خاتمے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دیواروں پر سماجی اور قومی موضوعات پر پینٹنگز اور پورٹریٹس بنائے جائیں، اور ضلع بھر میں تمام مین ہولز کور کیے جائیں،کھلے مین ہولز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی پر متعلقہ افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے اور مثبت نتائج یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی، ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے نمائندوں کو شہر کی مجموعی صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی،۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں