چکن 1 ہفتے میں 79 روپے مہنگا، 540 کا کلو : سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت نہ ہوسکیں
چکن کی قیمت ایک ہی روز 21روپے بڑھ گئی ، سردی کی شدت کے باعث انڈے ایک روپے اضافے کے بعد 362روپے درجن ہوگئے پیاز 100، نیاآلو 50، ٹماٹر 70، لہسن 500، ا درک 400، سبز مرچ 120، پھول گوبھی 40، ساگ 60، پالک 50روپے کلو دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزیوں کے نرخوں میں قدرے کمی ہوئی تو برائلر گوشت کے نرخ بے لگام ہو گئے ، ایک ہفتے میں برائلر گوشت 79 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔مزید تیزی کا خدشہ بھی موجود ہے ۔انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ۔پیاز کی قیمت پانچ روپے بڑھ گئی، برائلر گوشت کا نرخ آؤٹ آف کنٹرول ہونے لگا ،روزانہ ہی مرغی گوشت کانرخ بڑھنے لگا ،ایک روز میں ہی برائلر گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ اتوار کو برائلر گوشت کا نرخ 540 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ برائلر گوشت ایک ہفتے میں 79 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شادی تقریبات کے سیزن میں طلب بڑھنے سے ریٹ بڑھنے لگا ہے ، مزید تیزی کا امکان بھی موجود ہے ،فارمی انڈے کے نرخ بھی ایک روپے اضافے سے 362 روپے فی درجن مقرر ہیں ،،سبزی مارکیٹ میں پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 80 روپے کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں درجہ اول کاپیاز 100 کلو فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری 30 روپے مقرر،مارکیٹ میں آلو 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 50 روپے مقرر، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ460 روپے کلو مقرر، لہسن 500 روپے کلو تک ہے ،ادرک چائنہ کانرخ 325روپے کلو ، ادرک 400روپے کلو تک ہے ،سبز مرچ 120 ،پھول گوبھی 40 روپے کلو ہے ، بھنڈی 140 ، شملہ مرچ 140 روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ 60 اور پالک 50 روپے کلو ہے۔