گجرات چیمبر آف کامرس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی جس کا افتتاح صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن مٹو نے کیا۔ اس موقع پر نائب صدر اکرام افضل بٹ، ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی شان جمشید ، سابق سینئر نائب صدر اسد بھٹی، جاوید اشرف بھٹہ، چودھری علی حسن، سلمان ولایت بٹ، عابد حسین پوربہ، راجہ انیس، عاکف سعید، اشفاق ارشد، عمران وڑائچ، سیکرٹری جنرل عثمان مظفر اورعابد حسین بٹ بھی موجود تھے ۔
صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات چیمبر کے ممبران موبائل ایپلی کیشن اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے وہ تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جو اس میں دی گئی ہیں، ہر موبائل میں گجرات چیمبر کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر کی ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی اور گھر بیٹھے ممبران اپنی ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں اور رنیول بھی ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے ،ہم ایپ میں ایک لنک بنا رہے ہیں جس میں رنیول کی پے منٹ بھی موبائل ایپلی کیشن میں کی جا سکے گی۔