منشیات فروش گرفتار، چالو بھٹی زہریلی شراب برآمد
میلسی(نمائند دنیا)دیسی شراب کشید کرنے والا منشیات فروش گرفتار، شراب کشید کرنے والی بھٹی اور 80 لٹر زہریلی شراب ودیگر سامان برآمد۔
پولیس تھانہ سٹی ملزم انتظار کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے شراب کی سپلائی کیلئے کشید کرنے میں مصروف تھا، ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔