عمران خان کی اپنی ڈکیتیوں پر عدالت سے مہر ثبت ہو رہی : سیف کھوکھر
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی ڈکیتیاں قوم کے سامنے آنے اور ان پر عدالتوں سے مہر ثبت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان کا دور حکومت عوام کیلئے ڈراؤنے خواب کی طرح ہے جس نے ملک کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کی عوام کی سہولت کیلئے وائٹ پیلس مرغزار کالونی میں فری نادرا کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔