صوبائی وزیر صحت کاٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ
لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے رات گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے -خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا-انہوں نے فارمیسی وزٹ کی اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا-انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مشن ہے کہ عوام کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل میسر ہو۔