فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 کنال پر کاشت مضر صحت آلو تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 کنال پر کاشت مضر صحت آلو تلف

کارروائی حضرو میں کی گئی،سیوریج کا پانی استعمال کیا جارہا تھا،ترجمان فوڈ اتھارٹی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن نے عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حضرو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی آلو کی 5کنال پر محیط فصل کو ٹریکٹر کے ذریعے تلف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی شاہ دیر محلہ گڑی میں عمل میں لائی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ صوبہ پنجاب بھر میں سیوریج کے پانی سے فصلوں کی کاشت مکمل طور پر ممنوع ہے اور اس سنگین خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ’’کھیت سے پلیٹ تک‘‘ مشن عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے عزم کی عملی مثال ہے۔ اس قسم کی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں