وہاڑی میں پبلک سروس ڈیلوری بہتر کریں گے ، آصف حسین

وہاڑی میں پبلک سروس ڈیلوری بہتر کریں گے ، آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں پبلک سروس ڈیلوری بہتر کی جائے گی۔

سی ایم سکور کارڈ اور وزیر اعلیٰ انیشیٹوز میں وہاڑی کو صوبہ کے بہترین دس اضلاع میں شامل کریں گے جس کے لئے ہر افسر کو اپنی انفرادی و محکمہ کی اجتماعی کار کردگی دکھانا ہوگی۔پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کریں گے ۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسرموجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ عاشورہ محرم میں تمام اداروں نے مثالی کام کیا اور مشترکہ کاوشوں سے محرم الحرام کا بڑا ایونٹ بخوبی انجام پایا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلعی کنٹرول روم ہمہ وقت الرٹ رہا۔یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی گئی،عشرہ محرم کے دوران لائیو کوریج سے اچھا فیڈبیک سامنے آیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بہترین انتظامات پر شاباش کا پیغام اپنی ٹیم کے اراکین تک بھی پہنچایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں