وارداتیں،شہری موٹرسائیکلوں،نقدی،قیمتی سامان سے محروم

وارداتیں،شہری موٹرسائیکلوں،نقدی،قیمتی سامان سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں،نقدی،موبائل فونزاورقیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے رہائشی عاشق فرید کا 15 سالہ بیٹا محمد عزیز جو دسویں کلاس کا طالبعلم ہے ٹیوشن کے لیے اکیڈمی جا رہا تھا کہ واڑ نمبر چار مسجد حافظ عبدالرحمن والی گلی میں ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،بستی شیخ عمر کا رہائشی محمد شعیب قرآن خوانی سے واپس گھر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے 70ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔۔ موزہ شیخ عمر کے رہائشی وزیر احمد کی قبرستان کے باہر سے موٹر سائیکل ،وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی نادر عباس کے گھرکے قریب بھانے سے ہزاروں کا سامان، سکول سے پنکھے ،پانی والا کولر، 15 ڈیکس آئرن مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چوری ہوگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں