پیر محل:بہانے سے گھر داخل ہو کر چوری کرنیوالی خواتین کو دیہاتیوں نے پکڑ لیا

 پیر محل:بہانے سے گھر داخل ہو کر چوری  کرنیوالی خواتین کو دیہاتیوں نے پکڑ لیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا )گھر میں داخل ہو کر چوری کرنے والی چورخواتین کو اہل دیہہ نے پکڑ لیا، آٹھ تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سندیلیانوالی بستی محمد آباد کے رہائشی سید نوازش شاہ کے گھر پانی پینے کے بہانے چور خواتین داخل ہو گئیں اور گھر سے آٹھ تولے طلائی زیور اور ایک لاکھ روپے نقدی چور ی کرکے فرارہونے لگی تو اہل محلہ نے چور خواتین کو پکڑ لیا اور انہیں تھانہ اروتی پولیس کے حوالے کردیا ۔تھانہ اروتی پولیس نے چور خواتین کے قبضہ سے چوری شدہ زیورات اور نقدی برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں