حکمرانوں نے غریب سے دو وقت کی روٹی چھین لی:عمران عبداﷲ

 حکمرانوں نے غریب سے دو وقت  کی روٹی چھین لی:عمران عبداﷲ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)نو منتخب امیر جماعت اسلامی ٹھیکریوالا زون میاں عمران عبداﷲنے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں نے غریب خاندان سے دو وقت کی روٹی چھین لی۔۔۔

آئے روز بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آ چکا ، مہنگائی کا طوفان بدتمیزی غریب خاندان نگل رہا ہے مگر حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عوام جب تک متفق ہو کر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کھڑی نہیں ہو گی کچھ تبدیل نہیں ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں