پاور لومز مالکان اجرت بڑھانے سے منحرف ،ورکروں کا احتجاج

پاور لومز مالکان اجرت بڑھانے سے منحرف ،ورکروں کا احتجاج

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پاور لومز مالکان ورکروں کی سالانہ اجرتوں میں اضافے کے معاہدے سے منحرف ہو گئے ،معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر ورکرز سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیبر قومی موومنٹ پاکستان اور پاور لومز مالکان سکیٹر 66 ج۔ب دھاندرہ کے صدر ماجد الطاف جٹ کے درمیان پاور لومز ورکرز کی سالانہ اجرتوں میں 12 فیصد اضافے کا معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا، بیشتر پاور لومز فیکٹری مالکان معاہدے سے مکر گئے ۔ ذرائع پاور لومز فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ صدر پاور لومز کی جانب سے کئے گئے معاہدے میں مالکان کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بھی اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں کر سکتے ۔مالکان کے منحرف ہونے لیبر قومی موومنٹ پاکستان نے احتجاجا پاور لومز بند کر کے آج لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں