ٹوبہ:ڈپٹی کمشنر کابنیادی مرکز صحت دلم کا اچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرنعیم سندھو نے بنیادی مرکز صحت دلم کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا اور مریضوں اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کے ڈیٹا سمیت ڈیوٹی روسٹر بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بغور معائنہ کیا اورصفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔نعیم سندھو نے طبی عملہ سے کہا کہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر قابل قبول نہ ہو گی، جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو فری مہیا کی جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ کیو کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود نے بتایا کہ ضلعی کے تمام ہسپتالوں میں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔