بجلی کا دوسرا اور تیسرا میٹر لگوانے کیلئے رشوت کا بازار گرم،پیسے نہ دینے والے صارفین خوار

بجلی کا دوسرا  اور تیسرا میٹر لگوانے کیلئے رشوت کا  بازار گرم،پیسے نہ دینے والے صارفین خوار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیسکو میں سلیب سسٹم کے بعد دوسرے اور تیسرے میٹر کیلئے رشوت کا بازار گرم ہوگیا لائن سپر نٹنڈنٹ،لائن مین،میٹر ریڈر،کلرک اور ڈرائیورز سمیت دیگر ملازمین بھاری رشوت کے عوض فیک سروے پاس کروا کے میٹرز لگوا رہے ہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فیسکو کے بل میں سلیب سسٹم شروع کیا گیا جس کے بعد صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دو الگ الگ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا جس میں 100 یونٹس سے 200 یونٹس تک الگ سلیب بنا کر پروٹیکٹڈ کیٹگری میں رکھا گیا ہے جس کے بعد شہریوں نے ایک میٹر کی بجائے دوسرے اور تیسرے میٹر لگوانے شروع کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں سب ڈویژنز میں تعینات لائن سپر نٹنڈ نٹ،لائن مین،میٹر ریڈر،کلرک اور ڈرائیورز سمیت دیگر ملازمین نے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے دوسرے میٹر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس فیس کے علاوہ 12 ہزار روپے اضافی اور تیسرے میٹر کیلئے 15 سے 17 ہزار روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں فیسکو ملازمین مبینہ ملی بھگت سے فیک سروے کے ذریعے رپورٹ تیار کرتے ہیں اور پیسے ادا کرنے والوں کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس جمع ہونے کے بعد جلد میٹر بھی لگوا دئیے جاتے ہیں جبکہ رشوت نہ دینے والے درخواست گزاروں کی درخواستوں کو بھی سرد خانوں کی نذر کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عام صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عام صارفین بھی رشوت خور ملازمین کے سہارے کام کروانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں