کیری ڈبہ سوار ملزمان نے شادی شدہ خاتون اغوا کرلی
پینسرہ (نمائندہ دنیا ) کیری ڈبہ سوار ملزمان نے شادی شدہ خاتون اغوا کر لی ۔تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ۔
چک نمبر 82 کے رہائشی شمعون کی بیوی صنم بی بی گھر سے دودھ لینے جا رہی تھی کہ کیری ڈبہ میں سوار گجر مسیح اور اشرف مسیح نے اسے زبر دستی کیری ڈبہ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے ،ٹھیکریوالا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔