این ایف سی انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ میں ایلومنی میٹ اپ تقریب

این ایف سی انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ میں ایلومنی میٹ اپ تقریب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزر ریسرچ فیصل آباد کی جانب سے گزشتہ روز اپنے سابق طلباکے لیے ایلومنی میٹ اپ 2024 کے عنوان سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی ۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی ادارہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجف علی عوان نے اپنے خطاب میں ادارے کی ترقی میں سابق طلباکے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز ادارے اور سابق طلباکے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طالب علم پاکستان کی خدمت ایک جذبے کے تحت کر یں جس سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہوگا بلکہ ان طالب علموں کے ساتھ ساتھ مادر علمی کا نام بھی روشن ہوگا پروگرام میں مختلف شعبہ جات کے سابق طلباکو اپنی کامیابیوں اور تجربات کے بارے میں اظہار خیال کا موقع فراہم کیا گیا ۔ ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تقریب میں موجود تمام شعبہ جات کے سربراہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اپنے شعبے کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں