ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو پودے لگانے کے اہداف دیدیئے

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو پودے لگانے کے اہداف دیدیئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں \\\'\\\'پلانٹ فار پاکستان\\\'\\\'بارے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں مختلف محکموں کو جشن آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم میں پودے لگانے کے اہداف دئیے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کو کمالیہ کے جنگل میں بیس ہزار نئے پودے لگانے سمیت 50 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو، آر ایچ یو کو 10 ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو2 ہزارپودے ، ڈسٹرکٹ جیل میں 5 ہزارپودے ، میونسپل کمیٹیاں 10 ہزار، ریسکیو 1122ایک ہزارپودے ، سکول ایجوکیشن 20 ہزار،ضلع کونسل کو 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو نجی پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ضلع میں موثر اور دیرپا شجرکاری کیلئے متحرک ہونا پڑے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل سطح پر درختوں کی تفصیلات دی جائیں،درختوں کی جیوٹیگنگ کی جائے گی،ایگزیکٹ ڈیٹا کی انکوائری کروائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام محکموں کے بیلداروں کو شجرکاری کے کام پر لگا کر انکی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے پوسٹ گریجوایٹ کالج میں منعقدہ مشاعرے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر منظر پھلوری نے کی،شعرا نے وطن کی محبت کے حوالے سے بہترین شاعری پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے خود بھی یوم آزادی کے حوالے سے اشعار پیش کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں شعرا کرام کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں