ملک مایوسیوں کے اندھیرے سے نکلنے والا ہے :محبوب الزماں

ملک مایوسیوں کے اندھیرے سے نکلنے والا ہے :محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

 ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ قوم کو حقیقی آزادی اس دن حاصل ہو گی جب قوم کی آئی ایم ایف کے غلام حکمران اور آئی پی پیز کے نام پرملک لوٹنے والا ہر شخص اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ اس سال یوم آزادی پورے ملک کے عوام کیلئے امید کی کرن بن کے آیاہے ، ملک ان شا اللہ مایوسیوں کے اندھیرے سے نکلنے والا ہے ، جماعت اسلامی نے 14روزہ دھرنے کے ذریعے عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک کو تباہی، بدنامی، کرپشن کے دہانے پر لانے والے عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے عوام کو مایوسی سے بچا کر پاکستان کے عظیم مستقبل سے جوڑا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں