ایف ڈی اے کاغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

 ایف ڈی اے کاغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے موقع پر ان کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو چک نمبر 60 ج ب اور چک نمبر 61 ج ب میں ہاؤسنگ سکیمیں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے دفاتر کو سیل اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں