ڈی سی دفتر میں اہم سیٹوں پرغیر متعلقہ ملازمین تعینات

ڈی سی دفتر میں اہم سیٹوں پرغیر متعلقہ ملازمین تعینات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی سی دفتر میں اہم سیٹوں پر تعینات غیر متعلقہ ملازمین اہل افسران کی حق تلفی کررہے ہیں۔۔۔

 سٹی ٹرمینل کے ڈیلی ویجز ملازم کو ڈی سی دفتر کی جانب سے سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹ والی گاڑی کے ساتھ وائرلیس سیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ سابق ڈپٹی کمشنرز کے منظور نظر ملازم کو ڈی سی دفتر میں انچاج کنٹرول روم اور ڈپٹی کمشنر کے پروٹوکول آفیسر کی اہم ترین ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سٹی ٹرمینل کا ڈیلی ویجز ملازم مختلف محکموں کے گزٹیڈ افسران کو بھی بذریعہ کال پریشرائز کرتا ہے ۔شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر سے  میرٹ کے مطابق تعیناتیوں کی امیدیں وابستہ کرلی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں