5منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

5منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر احمد کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 15 لٹر شراب برآمدکرلی۔ تھانہ نشاط آبادکے علاقے میراں والا چوک میں عبدالرحمن کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 25 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ جھمرہ پولیس نے ملزم منور سے 16 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ مدینہ ٹاوّن پولیس نے ملزم عثمان کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے گلبہار کالونی میں الیاس نامی ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 1350 گرام چرس اور 350 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں