اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ کامختلف مارکیٹوں اوربازاروں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ کامختلف مارکیٹوں اوربازاروں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابدنے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔۔۔

 انہوں نے مقررہ نرخناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود صارفین سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں