شہید کانسٹیبل مقبول احمد کی برسی پر پولیس دستے کی سلامی

شہید کانسٹیبل مقبول احمد کی برسی پر پولیس دستے کی سلامی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید کانسٹیبل مقبول احمد کی برسی کے موقع پر پولیس دستے نے سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی دی اور لواحقین کے ساتھ ملاقات بھی کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے تھانہ نشاط آباد پولیس نے پولیس دستے کے ہمراہ شہیدکانسٹیبل مقبول احمد کی برسی پر شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ فیصل آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، شہید کانسٹیبل مقبول احمد نے دوران پولیس مقابلہ اپنی فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ شہداء فیصل آباد پولیس کا فخر ہیں کسی بھی خوشی غمی میں شہداء کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔شہداء فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں