ڈپٹی کمشنر کاالائیڈ ہسپتال ون کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کاالائیڈ ہسپتال ون کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اورمختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔

 انہوں نے مشینری کے فعال ہونے کی تصدیق کی جبکہ میڈیسن سٹور میں ادویات کی دستیابی کو چیک کیا، ڈی سی نے وارڈز میں ایئر کنڈیشنڈ کو مکمل طور پر فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی اور مریضوں ولواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنے چاہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے بعض حصوں کی مرمت وبحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیااوراپ گریڈیشن کے جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں