ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کافیصل آباد کی منتخب باڈی کا اعلان

 ینگ میڈیا ایسوسی ایشن کافیصل آباد کی منتخب باڈی کا اعلان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ینگ میڈیا ایسوسی ایشن (وائے ایم اے )نے فیصل آباد کی ضلعی سطح پر منتخب باڈی کا اعلان کردیا ۔

صدر وائے ایم اے پاکستان حارث کھوکھر، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نبیحہ علی اورممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز شاہد نذیر چودھری نے دورہ فیصل آباد کے دوران منتخب باڈی کا اعلان کردیا،جس کے مطابق وائے ایم اے کے ضلعی صدر محمد طاہر نجفی،اورنگزیب ملک سینئر نائب صدر، اویس ستار نائب صدر ،محمد ذوالقرنین طاہر (دنیا نیوز )جنرل سیکرٹری ،رانا بلال جوائنٹ سیکرٹری، جاوید اختر فنانس سیکرٹری اور محمد طلحہ انفارمیشن سیکرٹری ہونگے ۔ ایگزیکٹو ممبران کے لیے طارق کمبوہ ،محمد ابرار،مزمل اشرف،شبیر بیگ ،شاہد بٹ،مرید حسین،علی حسن ،اورعقیل پرویز کاانتخاب کر لیا گیا وائے ایم اے کی مرکزی قیادت نے نو منتخب کابینہ سے ملاقات کی اور کہا کہ نوجوان صحافیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہوگا ،وائے ایم اے کا مقصد نوجوان صحافیوں کو خود کفیل بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں