ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس ، 3ترقیاتی سکیموں کی منظوری

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس ، 3ترقیاتی سکیموں کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال نے منصوبوں کی اہمیت وافادیت پربریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد سلیم چشتی اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں 3 ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے فیصل آباد جڑانوالہ روڈ کی طرف سے چک 104 گ ب براستہ چک 107 گ ب، 106گ ب سے کارپٹ روڈ جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ سے 126 گ ب شیروآنہ تحصیل جڑانوالہ تک روڈ کی مرمت وبحالی،6 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے 65 گ ب سے 110 گ ب جڑانوالہ کینال روڈ سے 119 گ ب براستہ سلطان ٹاؤن جڑانوالہ تک کارپٹ روڈکی تعمیر ومرمت وبحالی کی سکیم اورساڑھے 7 کروڑ روپے کے فنڈز سے مٹیلڈ روڈ چک 354 گ ب سے قبرستان اور چک 22 گ ب سے 356 گ ب تحصیل جڑانوالہ کی تعمیر پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی فورم سے منظورہونے والی سکیموں پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں