ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا پھر دورہ، مکوآنہ کے بعض مسائل حل
مکو آنہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے گزشتہ روز مکوآنہ کا چوتھی بار دورہ کیا۔
انہوں نے مکوآنہ کے دورہ کرکے اہل علاقہ کو درپیش بعض مسائل حل کرائے اور مین بازار سے گزرنے والی ڈرین کی ڈی سلٹنگ کے جاری کام جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر نے گفتگو میں کہا کہ مکوآنہ کو تجاوزات سے پاک کرنے کے ساتھ صفائی پر فوکس اور نالہ کی ڈی سلٹنگ جاری ہے ،ڈرین کی ڈی سلٹنگ سے بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی میں مددملے گی،شہراور دیہی علاقوں کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف آفیسرضلع کونسل رانافیصل،چیئرمین حاجی لیاقت علی ملک،وائس چیئرمین رانانادرعلی ودیگرموجودتھے ۔