اے سی احمد پور سیال کاآر ایچ سی گڑھ مہاراجہ کا دورہ

اے سی احمد پور سیال کاآر ایچ سی گڑھ مہاراجہ کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ڈاکٹر عائشہ خان نے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا اور ہیلتھ سنٹر پر صحت کی سہولیات کو چیک کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو میں کہا کہ تحصیل سطح پر مراکز صحت پر ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ،انتظامیہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کو مرکز صحت کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں