ٹوبہ :پروبیشنرز کی بحالی بارے ڈسٹرکٹ بار روم میں سیمینار

ٹوبہ :پروبیشنرز کی بحالی بارے ڈسٹرکٹ بار روم میں سیمینار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل محمد شاہد اقبال کی ہدایات پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ بار روم میں سیمینار منعقد ہوا۔۔۔

سیمینارکے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اشتیاق احمداور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شاہد اقبال خٹک تھے ، جنہوں نے پروبیشنرزکو ہنرمندی اور فنی تربیت کے متعدد مختصر اور طویل کورسز کے حوالے سے مکمل آگاہی دی۔ پروبیشن آفیسر ڈاکٹر حسن رضا، مس افشاں مہتاب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کیلئے فنی تربیت انسانی زندگی میں بہت زیادہ افادیت رکھتی ہے ، پروبیشن پر رہا ہونے والے ملزمان کی ذہن سازی کر کے انہیں جرائم کی دنیا سے نکال کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے ،پروبیشن پیریڈ کے دوران قیدیوں کی ذہنی صحت، سماجی ضروریات کی تشخیص بھی کی جاتی ہے ، معمولی جرائم میں ملوث افراد کومعاشرے کاکارآمد شہری اور قانون کا پابند بنانے کیلئے مضبوط سیاسی و سماجی مدد کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں