رانا وارث کاڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کا دورہ

رانا وارث کاڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے مقررکئے گئے کوآرڈینیٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ومسلم لیگی رہنما رانا وارث حسین نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا۔۔۔

اور طالبات کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا منیجر زاہدہ ناز نے صنعت زار میں کورسز کی تفصیلات اور کلاسز کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم بھی موجود تھیں۔کوآرڈینیٹرنے صنعت زار کی سروسز کو سراہا اور کہا کہ ادارہ کو مزید وسائل کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ طالبات کو ہنر مند بناکر روزگار کمانے کے قابل بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے اداروں کی سروسز کے معیار پر بھی توجہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں