وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی شروع

جھنگ،گڑھ مہاراجہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی شروع کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر محکمہ زراعت کے دفتر میں کسان کارڈ تقسیم کر کے مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منصوبہ کے تحت ایک ایکٹر سے لیکر ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی مالک کسان سکیم کے لئے اہل ہیں-چاروں تحصیلوں کے محکمہ زراعت کے دفاتر میں معلوماتی و کارڈ وصولی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔6ہزار کسان ا سکے لیے سروے میں شامل کیے جا چکے ہیں بلا سود قرضے دیئے جائیں گے جن کی آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں