ماموں کانجن میں کل محفل میلاد کا انعقاد
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں دسویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ کل منعقد ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے چک نمبر 514 نزد علاول موڑ پر دسویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ کل 12 ستمبرکو بروز جمعرات دن 12تا 4_بجے منعقد کی جائے گی، سید علاؤدین شاہ کی زیر صدارت محفل میں خصوصی خطاب پیر سید عزیز عبداللہ کرینگے ،محفل میلاد کے حوالے سے منتظمین نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔