چنیوٹ : گرانفروشی پر 24دکاندار گرفتار ،15لاکھ جرمانہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر رانا محمد عمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔۔
اس ضمن میں گزشتہ دس دنوں کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 24دکانداروں کو گرفتار 2 کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 15 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں 2053،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 185 گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا، آخر میں انکا کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے مطابق پرائس کنٹرول مکینزم پر روزانہ کی بنیاد پر سختی سے عملدارآمد جاری ہے اور بلا تفریق ایکشن لیا جا رہا ہے ، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔