متعدد مین شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مقبول روڈ اور جھمرہ روڈ سمیت متعدد مین شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہیں ۔۔
سڑکوں پر گہرے گڑھے بن چکے ، بارش کے بعد گڑھوں میں پانی بھر جانے کے بعد جان لیوا حادثات بھی رونما ہورہے ہیں لیکن انتظامی اداروں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھمرہ روڈ پر کئی جگہوں پر گہرے گڑھے بن چکے ، مون سون کی بارشوں میں گڑھے پانی سے بھر جاتے ہیں سڑک پر آنے والے ڈرائیورز کو ان گہرے گڑھوں کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے اچانک گاڑی گڑھے میں لگنے یا بریک لگانے کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں ،چند روز قبل جھمرہ روڈ رکشے اور مزدے میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور اور رکشے میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے ،سڑکوں کی مرمت نہ ہونے پرحادثات نے نتیجہ میں جانی و مالی نقصان ہورہا ہے لیکن اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دی جارہی ۔