ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کاسمندری کا دورہ، ہسپتال کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کاسمندری کا دورہ، ہسپتال کا معائنہ

سمندری (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ریٹائرڈ)ندیم ناصر نے گزشتہ روز سمندری کا دورہ کیا اور وہاں سول ہسپتال، اراضی ریکارڈ سینٹر اور زیر تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا ۔

سمندری کی میونسپل کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں تمام محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے دورہ کے دوران وارڈز چیک کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی،علاوہ ازیں لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے ملاقاتیں کرکے مسائل معلوم کئے اور زیر تعمیر عمارتوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں