وزیر اطلاعات پنجاب کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد پریس کلب کا دورہ کیا،رکن صوبائی اسمبلی/ پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان بھی ہمراہ تھیں۔ ارکان پریس کلب نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ ورکنگ جرنلسٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔انہوں نے مقامی صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اورپریس کلب کو سالانہ 25 لاکھ روپے گرانٹ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوامی مسائل اجاگر کرنے والوں کے اپنے مسائل بھی حل کریں گی۔ صدر پریس کلب عبدالرحمن نے صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر گروپ لیڈر شاہد علی ، سیکرٹری میاں کاشف فرید،نائب صدر میاں منور اقبال ، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق بھی موجود تھے ۔