جھنگ :تجاوزات کے خاتمہ سمیت صفائی آپریشن مزید تیز
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کے خاتمہ سمیت صفائی آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا جبکہ اس دوران کوڑے کے ڈھیروں کوہیوی مشینری اور ٹرالیوں کے ذریعے مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔
اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گوجرہ روڈ اور سٹیلائٹ ٹاون میں ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلع بھر میں ایم سی اور لوکل گورنمنٹ کا سٹاف متحرک ہے ۔کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ہیوی مشینری سے اٹھایا جارہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران بھی اپنے اپنے علاقوں میں ستھرا پنجاب مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔