دل کے مریضوں کو بلاتعطل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدفیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔
انہوں نے ایف آئی سی انتظامیہ سے ہنگامی میٹنگ کی اورہدایت کی کہ دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجہ کی بلاتعطل سہولیات فراہم ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں ولواحقین کی شکایات کو دور کریں اوردستیاب وسائل کو دانشمندانہ انداز میں بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے بازرہیں۔مشینری کو ورکنگ حالت میں رکھیں اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجودہونے چا ہئیں ۔کمشنر نے دوبارہ ہسپتال کی اچانک انسپکشن کا بھی عندیہ د یا۔