گھریلو جھگڑا ،بدبخت بیٹے کا ماں، باپ اور بھائی پر تشدد

 گھریلو جھگڑا ،بدبخت بیٹے کا ماں، باپ اور بھائی پر تشدد

فیصل آباد جڑانوالہ (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا) گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو تشدد کا بناتے ہوئے لہولہان کردیا۔

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 60 گ ب کے رہائشی ملزم احمد نے گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا کرتے ہوئے ٹوکے کے وار کر کے اپنے والد عبدالغفار، والدہ حمیداں بی بی اور بھائی سردار احمد کو شدید زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں