کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6ملزمان پکڑے گئے

کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6ملزمان پکڑے گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے شہر کے 3 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آئی ٹی کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آئی ٹی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 ملزمان حارث احمد، سنی کھوکھر، دانیال، حسن، مصطفیٰ ریاض اور ارتضیٰ کو گرفتار کیا۔ملزمان پاکستان میں آمدنی کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے جبکہ ملزمان بیرون ملک شہریوں کو اپنا تعارف بطور سوشل سیکیورٹی اہلکار کراتے تھے ۔ مذکورہ شہریوں کو ان کے لیے گئے قرضے پر شرح سود کو کم کرانے کا بھی لالچ دیتے تھے اور شہریوں سے ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہزاروں ڈالر کا فراڈ کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں