اولمپین صدف صدیقی آئی او سی کورس کیلئے منتخب

اولمپین صدف صدیقی  آئی او سی کورس کیلئے منتخب

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اولمپین صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ہنگری میں ہونیوالے جنرل کنڈیشنگ کورس کیلئے منتخب کر لی گئیں۔

پاک آرمی سے تعلق رکھنے والی اولمپین صدف صدیقی پاک آرمی کی پہلی خاتون ہیں جو آئی او سی جنرل کنڈیشنگ کورس کیلئے پاکستان سے منتخب ہوئیں۔ دریں اثنا صدف صدیقی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر بیگم عشرت اشرف اور پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے ملاقات کی جنہوں نے صدف صدیقی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدف صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اور پاک آرمی کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں