پیشنٹ ویلفیئر سوسا ئٹی الائیڈ ہسپتال ٹو کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیشنٹ ویلفیئر سوسا ئٹی الائیڈ ہسپتال ٹو کی  جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیشنٹ ویلفیئر سوسا ئٹی الائیڈ ہسپتال ٹو کی جانب سے چک نمبر172 گ ب چھجوال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیکرٹری مرزا محمد جمیل کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران گانی، آرتھو پیڈک، جنرل فزیشن، ماہر غذائیت، ماہر امراض چشم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جبکہ ہیپاٹائٹس بی، سی اور شوگر کے فری ٹیسٹ کیے گئے ۔ اس موقع پر تقریباً 572 مریضوں کے لیے ہر شعبہ سے متعلقہ مرض پرمفت ادویات فراہم کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں