نوشہرہ ورکاں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کردہ ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ۔

جو محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مستحق افراد میں تقسیم کرے گا بینک آف پنجاب کی مقامی برانچ کے منیجر ضیاء الرحمن گجر نے ابتدائی طور پر 37 ہمت کارڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال زیب النساء کے حوالے کئے فوکل پرسن سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تصور حسین ملہی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے جاری کردہ ہمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے جو کسی بھی قسم کا کام کرنے کے قابل نہیں ہیں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں تقریباً 80 معذور افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے یہ کارڈ مستحق افراد کے گھروں تک پہنچائے جائینگے اور اس پرانہیں ہر تین ماہ بعد ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں