کمالیہ:پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے ،شراب برآمد

کمالیہ:پولیس نے 2منشیات فروش  گرفتار کر لئے ،شراب برآمد

کمالیہ،پیرمحل(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا) پٹرولنگ پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد اسلم نے اہلکاروں کے ہمراہ دوران گشت  چک نمبر671گ ب کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مظہر اقبال کے قبضہ سے 8 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس کلیم احمد نے شراب فروش وقاص ریاض کو گرفتار کرکے شراب 10لٹربرآمد کرلی، مقدمات درج کر لئے  گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں