فش منڈی کے تعمیراتی عمل کو 1 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت

فش منڈی کے تعمیراتی عمل کو  1 ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فش منڈی منتقلی کا معاملہ/ڈی سی لاہور کا اہم اقدام، ایک ہفتے کی مہلت دے دی،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا فش منڈی منتقلی کے حوالے سے حنین پورہ شاہدرہ کا دورہ کیا۔

 20 کنال سرکاری اراضی پر فش منڈی تعمیر کی جا رہی ہے، فش منڈی منتقلی کے حوالے سے ابتدائی مرحلے میں 32 شیڈز پر مشتمل سنگل سٹوری پر تعمیراتی کام جاری ہے، ڈی سی نے فش منڈی کی تعمیرات میں بہتری کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا ،ڈی سی نے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے کے اندر اندر فش منڈی کی تعمیر کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں