اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ کارورل ہیلتھ سنٹر مکوانہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ کارورل ہیلتھ سنٹر مکوانہ کا دورہ

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے رورل ہیلتھ سنٹر 229ر ب مکوانہ کا دورہ کیا اور انتظامی معاملات چیک کئے ۔

انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی دستیابی کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے مریضوں سے سنٹر کی کارکردگی بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں