سمندری:مقامی کالج کے شاندار نتائج پر پروقار تقریب کا انعقاد

سمندری:مقامی کالج کے شاندار  نتائج پر پروقار تقریب کا انعقاد

سمندری(نمائندہ دنیا )مقامی کالج کے شاندار رزلٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انعامات تقسیم کیے گئے تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباکا فقید المثال استقبال کیا گیا۔۔۔

 اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر پرنسپل ادارہ راؤ دلشاد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں اس کامیابی سے نوازا ،یہ کامیابی میرے سٹاف کی بدولت ممکن ہوئی جنہوں نے محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں