ٹوبہ:چاروں میونسپل کمیٹیز شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متحرک

 ٹوبہ:چاروں میونسپل کمیٹیز شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی ہدایت پر ضلع کی چاروں میونسپل کمیٹیز روزانہ کی بنیاد پر شہر کو خوبصورت بنانے میں مصروف عمل ہیں۔۔۔

 اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن کی زیر نگرانی شہر کے مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کو اٹھایا گیااس حوالے سے انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد جاری ہے ، ستھرا پنجاب مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ، شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، میونسپل کمیٹی کی ایک ٹیم روزانہ پارکوں کی صفائی پر معمور ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کے حدود میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کو صاف کیا جا رہا ہے اور باقاعدگی کے ساتھ فلٹر بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر نے بھی شہر میں جاری صفائی آپریشن کے معائنہ کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی عملہ کی حاضریاں چیک کیں اور ڈسپوزل سائٹ کا وزٹ اور مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ شہر اور دیہاتوں میں ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں