جناح سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نیشنل لیول کی گرائونڈ تیار کرنیکا فیصلہ

جناح سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نیشنل لیول کی گرائونڈ تیار کرنیکا فیصلہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کی تزئین وآرائش اور نیشنل لیول کی گرائونڈ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

، پنجاب حکومت نے منصوبے کی تکمیل کیلئے 2کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ سٹیڈیم میں پویلین کی تزئین وآرائش، سیٹنگ سٹیپ کی مرمت اور گرائونڈ کو زمین کو سطح سے اونچا کرکے ڈرینج سسٹم اور واٹر سپلائی ڈالی جائیگی۔ 5میچز وکٹیں تیار کی جائیں گی۔ ٹینڈر جاری ہونے کے بعد باقاعدہ کام شروع ہوجائیگا جو ایک سال میں مکمل ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ کھیل کو فروغ دینے مقامی اور نیشنل لیول کے میچز کیلئے جناح سٹیڈیم کی تزائین آرائش کرکے جدید طرز کی گرائونڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے پویلین کی تزائین آرائش پویلین کے شیشے ، کھلاڑیوں کے واش رومز شائقین کے بیٹھنے کیلئے سٹپس ،آہنی جنگلوں کی مرمت اور رنگ روغن کیا جائیگا۔ سٹیڈم کو بارشی پانی سے بچانے کیلئے مٹی ڈال کر زمین کی سطح سے اونچا کیا جائیگا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا کہ سٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، اچھے لیول پر میچز کا انعقاد ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں